اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھر میں 9 محرالحرام کے مرکزی جلوس اختتام پذیر

Jul 05, 2025 | 23:28:PM
اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھر میں 9 محرالحرام کے مرکزی جلوس اختتام پذیر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھر میں محرالحرام کے مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگئے، اسلام آباد جی سکس محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی تمام افسران و جوانوں کو شاباش، بھرپور خراج تحسین پیش کیا, آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد انتظامیہ، پاک فوج، پاک رینجرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ سکیورٹی پر موجود تمام اداروں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی رہی، شدید گرمی میں فورس نے جس ہمت و حوصلے سے ڈیوٹی انجام دی قابل تحسین ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے ہر افسر و جوان پر فخر ہے جو 16 گھنٹے اس سخت موسم میں کھڑا ہوا، مرکزی جلوس کے لیے 5800 اہلکار تعینات رہے جن میں مرد و خواتین افسران شامل تھے، تین ڈی آئی جیز، چھ ایس ایس پیز اور نو ایس پیز ڈیوٹی پر مامور رہے۔

سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ضلعی پولیس، انویسٹیگیشن، سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور پانچوں ڈویژنز متحرک رہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے اندرونی و بیرونی کارڈن، فلینکنگ اور روف ٹاپ سیکیورٹی لگائی گئی تھی۔

کراچی میں نو محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ساتھیوں کی لازوال قربانی کو یاد کرتے ہوئے 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے مجلس سے خطاب کیا اور نواسہ رسول صلی اللّٰہ علیہ  والہہ وسلم کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے شرکاء نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور ایران میں حالیہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا۔ اسرائیل، امریکا اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے بھی احتجاج کیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت اعلیٰ حکام نے جلوس کا دورہ کیا۔ جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا، راستے میں آنے والی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بھی سیل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :حجرہ شاہ مقیم میں 9 ویں جماعت کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا