پولیس نے ہنجروال سے اغوا چھ ماہ کا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا

Jul 05, 2025 | 21:03:PM
پولیس نے ہنجروال سے اغوا چھ ماہ کا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور پولیس نے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے ہنجرل وال سے اغوا ہونے والے چھ ماہ کے بچے کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا، گزشتہ شب6 سالہ فیضان کے اغواء کا وقوعہ پیش آیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، نامعلوم خاتون نے شادیوال پنڈ سے کمسن بچے کو اغواء کیا، بچے کی بازیابی کیلئے سی سی ٹی وی، سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی گئی۔

محرم کی سخت ڈیوٹی کے باوجود پولیس نے ساری رات بچے کی بازیابی کے لیے محنت کی، بچے کو جوہر ٹاؤن کے علاقے سے بازیاب کر والیا گیا، تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، مزید شریک ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بازیاب بچہ خود والدین کے حوالے کیا، ڈی آئی جی آپریشنز تمام کاروائی کو خود مانیٹر کرتے رہے, ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او ہنجروال اور ان کی ٹیم کو شاباش دی، والدین کی لاہور پولیس کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں، پیشہ وارانہ جذبے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں :ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، تصاویر سامنے آگئیں