کشمور سے اغوا بچے احد چھجن کو پولیس نے بازیاب کروا لیا
سورس: GOogle
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کشمور میں تین ماہ قبل ذوالفقار شاہ محلہ سے اغوا ہونے والے مغوی بچے احد چھجن کو پولیس نے بازیاب کروا لیا، ایس ایس پی کشمور کے مطابق احد چھجن کو کچے کے علاقے گیھلپور سے پولیس مقابلے کے دوران بازیاب کروایا گیا۔
انھوں ںے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو مغوی بچے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں، خفیہ اطلاع پر کچے کے علاقے میں کامیاب کاروائی کی گئی ہے۔
مغوی بچہ بازیاب ہونے پر گھر میں خوشی کا ماحول چھا گیا، ورثاء کی جانب سے پولیس کے افسران کو بچے کی بازیابی پر ہار پہنائے گئے، دوسری جانب ذرائع کے مطابق مغوی بچے کو ڈیل کے تحت بازیاب کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :تونسہ: سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک