لاہور؛تھانیدار کے تشدد سے شہری جاں بحق
کیپشن: پولیس اہلکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تھانیدار کے تشدد سے شہری جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 60 سالہ منصب اور اے ایس آئی آفتاب کا موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران تشدد اور بالائی منزل سے گرنے کے باعث منصب دم توڑ گیا۔
پولیس کا مزید بتانا تھا کہ متوفی اور ملزم آفتاب ایک ہی مکان میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے۔
پولیس نے اے ایس آئی آفتاب کو حراست میں لے لیا،جاں بحق ہونے والے منصب کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ اے ایس آئی آفتاب قربان لائنز وردی گودام میں تعینات ہے۔تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:10محرم الحرام پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی