حضرت داتا گنج بخش  رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب ، اسحاق ڈار کی شرکت

Jul 05, 2025 | 16:11:PM
حضرت داتا گنج بخش  رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب ، اسحاق ڈار کی شرکت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) حضرت داتا گنج بخش  رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب ،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے  خصوصی شرکت  کی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش  رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب  میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے  خصوصی شرکت  کی ۔ 

 اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان ،پارلیمانی سیکرٹری ملک وحید، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری  بھی موجو دتھے ۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس کہاں تھی؟ گورنر  کے انکشاف  سے شہریوں کا پارہ ہائی

 تقریب میں  سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی نبیل جاوید ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی،سابق سی سی پی او اسلم ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف پنجاب بابر سلطان گوندل نے بھی  شرکت کی ۔

غسل مبارک کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، مینجر دربار بی بی پاکدامن محمد زاہد ،مینجر دربار طاہر مقصود، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طاہر    ،ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد علی خان سمیت علماء کرام و زائرین بھی شریک تھے ۔