سوات واقعہ کے وقت ایئر ایمبولینس وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں مصروف تھی:فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمارت گرنے سے قبل کیا ہوا ؟ زخمی شخص نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی، اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔