چیف الیکشن کمیشنر پی سی بی احمد شہزاد فاروق رانا عہدے سے فارغ، ذکاء اشرف نئے چیئرمین مقرر

Jul 05, 2023 | 23:29:PM
چیف الیکشن کمیشنر پی سی بی احمد شہزاد فاروق رانا عہدے سے فارغ، ذکاء اشرف نئے چیئرمین مقرر
کیپشن: احمد شہزاد فاروق رانا اور ذکاء اشرف
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمیشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ذکاءاشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی، ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فاسٹ بالر کی گاڑی کو حادثہ ہو گیا

حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا اور محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کے نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلئے بنائی گئی، مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی، پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 رکنی بنائی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بنائی گئی مینجمنٹ کمیٹی میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس،خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے، اور ذولفقار ملک شامل ہیں، نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے جو کل لاہور میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری ایشز ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان ہو گیا

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز اور ذکاء اشرف کی اہلیت کا معاملہ پہلے ہی عدالتوں میں زیر التواء ہے۔