تیسری ایشز ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان ہو گیا

Jul 05, 2023 | 21:11:PM
تیسری ایشز ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تیسری ایشز ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف جاری تاریخی ٹیسٹ سیریز ’ایشز‘ کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میزبان ٹیم انگلینڈ نے 3 تبدیلیاں کی۔ گینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم نے اولی پاپ، جیمز اینڈرسن اور جوش ٹنگ کی جگہ معین علی، کرس ووکس اور مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ؛ کین ولیمسن کی بغیر کھیلے پہلی پوزیشن ،بابراعظم کی تنزلی، کونسی پوزیشن پر چلے گئے؟

میزبان ٹیم میں ان کھلاڑیوں کے علاوہ کپتان بین سٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، ہیری بروک، جو روٹ، جونی بیئرسٹو، اولی رابنسن اور سٹورٹ براڈ شامل ہیں۔