جہانگیر ترین کی لندن سے دبنگ واپسی ، کپتان کی اہم وکٹ گرا دی

Jul 05, 2023 | 19:32:PM
جہانگیر ترین کی لندن سے دبنگ واپسی ، کپتان کی اہم وکٹ گرا دی
کیپشن: میاں فرخ ممتاز مانیکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں فرخ ممتاز مانیکانے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین سے سابق ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے ملاقات کی، میاں فرخ ممتاز مانیکا نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا، سابق رکن اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کے دلاسے بھی کام نہ آئے، 2 اہم رہنماﺅں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا