شہر اقتدار، ڈاکو بے لگام، پولیس خاموش تماشائی

Jul 05, 2023 | 19:18:PM
شہر اقتدار، ڈاکو بے لگام، پولیس خاموش تماشائی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے دفتر کے سامنے شہری سے گن پوائنٹ پر 8 لاکھ روپے چھین لیے گئے جس دوران شہری کی مزاحمت پر مسلح  ڈاکو نے فائر کردیا اور شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو باآسانی واردات کرکے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: بصیر پور کے نواحی گاؤں میں گھریلو ناچاکی پر لڑکی قتل

پولیس کے مطابق شہری کو پیٹ میں گولی لگی ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔