یونس خان کے بعد بیٹنگ کوچ سے متعلق اہم فیصلہ ہو گیا

Jul 05, 2021 | 22:49:PM
یونس خان کے بعد بیٹنگ کوچ سے متعلق اہم فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی جگہ فوری طور پر نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سا بق بیٹنگ کو چ یونس خان نے پی سی بی سے اختلافات کے باعث دورہ انگلینڈ سے قبل استعفی دیدیا تھا۔نجی ٹی وی ایک رپو رٹ  کے مطابق فی الحال ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اسسٹنٹ ٹو مینجر شاہد اسلم کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا  گیا ہےے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے میں معاونت کریں ۔

اسی طرح محمد یوسف کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں بلے بازوں کے ساتھ کام کریں گے۔دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز جولائی، اگست میں شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وقا ر یونس نے عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے کڑی شر ط رکھ دی