ہانیہ عا مر سے بر یک اپ کے بعد گلو کا رعاصم اظہر نے فیشن ماڈل سے  منگنی کرلی

Jul 05, 2021 | 22:00:PM
ہانیہ عا مر سے بر یک اپ کے بعد گلو کا رعاصم اظہر نے فیشن ماڈل سے  منگنی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)گلو کا رعاصم اظہر نےمعروف فیشن ماڈل سے  منگنی کرلی،انسٹاگرام پیج شوبز فیملی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی  جس کی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق عاصم اظہر اور میرب علی گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کی فیملیز کے ساتھی بھی ملتے دیکھا گیا ہے اور اکثر خود بھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے رہتے ہیں۔ تاحال عاصم اظہر یا میرب علی کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر طویل عرصے تک اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بہت جلد دونوں شادی کرنے والے ہیں تاہم گزشتہ برس دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی لباس پہنے آئمہ بیگ اور علیزے شاہ کو اداکارہ سیمی راحیل کا مشورہ