نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس اور نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں میں تبدیلی

Jan 05, 2026 | 23:29:PM
نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس اور نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں میں تبدیلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 اور 124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے سول افسران کی نامزدگیوں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ردوبدل کیا ہے.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق، کمشنر ان لینڈ ریونیو، آر ٹی او کوئٹہ محمد شوکت حیات چیمہ کی نامزدگی واپس لے لی گئی اور ان کی جگہ محمد اصغر خان نیازی، چیف (بی ٹی بی نَجنگ)ایف بی آر، ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کو نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے اضافی طور پر نامزد کیا گیا ہے.
گریڈ 20 کے دونوں افسران ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھتے ہیں، نامزد افسران کا بائیو ڈیٹا، آئی سی پی چارٹس اور سالانہ میڈیکل ایگزامینیشن رپورٹ جلد ارسال کی جائیں گی، جبکہ باقی ماندہ نشستوں پر نامزدگیاں مقررہ وقت پر مکمل کی جائیں گی، دریں اثناء، 124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے بھی نامزدگیوں میں تبدیلی کی گئی ہے.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو اور آر ٹی او کوئٹہ محمد شوکت حیات چیمہ اور ایڈیشنل ڈی جی نارتھ، ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منیر مسعود کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، کورس 5 جنوری سے 8 مئی 2026 تک نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور میں شیڈول ہے. 

یہ بھی پڑھیں :  پی ٹی آئی کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان