پی ٹی آئی کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

Jan 05, 2026 | 21:05:PM
پی ٹی آئی کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
کیپشن: پی ٹی آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف نے پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 167 میں ہونے والا ضمنی انتخاب بھی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے اسی لیے اس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پی پی 167 ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔

 واضح رہے کہ پی پی 167 ضمنی انتخاب میں ملک محمد شفیع کھوکھر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، مذکورہ نشست ان کے بیٹے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شہنشائے غزل مہدی حسن کے صاحبزادے ڈی ایس پی سجاد مہدی انتقال کر گئے