سانحہ نو مئی، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے  مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی

Jan 05, 2026 | 23:27:PM
سانحہ نو مئی، پولیس کی گاڑیاں جلانے کے  مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)سانحہ نو مئی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے  مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

پراسکیوشن کے چار گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی ،اس مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے ، صرف مقدمہ کےدو تفتیشی افسران کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ، زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں ۔

ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میان علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اُکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی پولیس نے جعلی ورک ویزا اسکیم کے متعلق وارننگ جاری کر دی