اسحاق ڈار کاانڈونیشیا کے ہم منصب سے رابطہ، او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاانڈونیشیا کے وزیر خارجہ ہی سوگیونو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں صومالیہ کی صورتحال اور غزہ میں دیرپا امن کی کوششیں شامل ہیں، دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہنشائے غزل مہدی حسن کے صاحبزادے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے