سونے کی پھراونچی اڑان ؛فی تولہ قیمت جان کرہوش اڑجائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں مہنگا سوناآج مزیدمہنگاہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مقامی سطح پر 9200 روپے کےاضافے کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 464762 روپےپرپہنچ گیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 7888 روپے کے اضافے کے بعد 398458 روپے ہوگئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 267 روپے بڑھکر 8023 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کےلئےنئی جدیدگاڑی متعارف
دوسری جانب عالمی منڈی میں 92 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4424 ڈالر پر آگیا ہے۔