سٹاک مارکیٹ؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 81ہزار پوائنٹس کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

Jan 05, 2026 | 10:11:AM
سٹاک مارکیٹ؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 81ہزار پوائنٹس کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سٹاک مارکیٹ  کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈررڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اورایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی،اس وقت انڈیکس 1لاکھ80ہزار863پرٹریڈکررہاہے

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد تیل کی قیمتیں گر گئیں
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہوا تھا، دو روز قبل انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 280 روپے 11 پیسے تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت281روپے15پیسے رہی تھی۔