پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

Jan 05, 2023 | 11:56:AM
پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 11 جنوری اور آخری ایک روزہ میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے، کراچی میں ہونے والے تین ون ڈے میچز کی ٹکٹ آج سے دستیاب ہوں گے۔

ون ڈے سیریز کیلئے نیشنل بینک کرکٹ ارینا کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں فروخت ہوں گے، پریمیئم ٹکٹس 750 اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1500 میں دستیاب ہوں گے۔

شائقین ٹکٹس آن لائن  (pcb.bookme.pk)سے خرید سکتے ہیں، اس کے علاوہ مقررہ مقامات سے بھی ٹکٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ٹکٹس اصغر علی شاہ اسٹیڈیم ناظم آباد، آر جے مال نرد ملینیم شاپنگ مال اور سیکٹر 35 ایف کورنگی چار پر بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔