کورونا سے مزید 5 افراد چل بسے۔۔ 898 نئے مریض رپورٹ

Jan 05, 2022 | 09:40:AM
این سی او سی،کورونا وائرس،کیسز
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 950 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، بلوچستان میں 33 ہزار 653، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار 645 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 673 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 600 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 950 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 76، سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 935، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جاں بحق ہو گئے۔