بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کا اعلان 

Jan 05, 2021 | 18:51:PM
 بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے امتحانات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطا بق پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے بی اے، بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کی جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔ پہلے روز بنگالی، ٹرکش، اپلائیڈ سائیکالوجی سمیت پانچ مضامین کے امتحان ہونگے۔آخری روز عربی، فرنچ  اورفارسی کے پرچے ہونگے جو 18 فروری تک جاری رہیں گے۔ کورونا کی وجہ سے امتحانات کو ملتوی کیا گیا تھا۔دوسری جانب پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نوماہی امتحان یکم فروری سے لینے پر غور شروع کردیا گیا۔ تمام بچوں سے معروضی امتحان لیا جائے گا۔ ہر سال نوماہی امتحان موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل لیا جاتا تھا، جس میں پنجاب بھر کے ڈیڑھ کروڑ طلباء امتحان میں شرکت کرتے تھے۔