کوہستان کرپشن سکینڈل،خاتون سمیت مزید 4 ملزمان کی اثاثوں سے دستبرداری کیلئے درخواستیں

Feb 05, 2026 | 21:03:PM
کوہستان کرپشن سکینڈل،خاتون سمیت مزید 4 ملزمان کی اثاثوں سے دستبرداری کیلئے درخواستیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) کوہستان کرپشن سکینڈل میں ایک خاتون سمیت مزید 4بے نامی داروں نے اپنے اثاثوں سے دستبرداری کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کردیں، جس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ایک خاتون سمیت 4 بے نامی داروں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرکے ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 نیب پراسیکیوشن کے مطابق بے نامی داروں میں ایک خاتون کے علاوہ، برکت علی، گل داد اور عامر شہزاد شامل ہیں،مرکزی ملزم قیصر اقبال کے قریبی رشتہ داربتائے جاتے ہیں جن کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور ان کے نام پر قیمتی پلاٹس اور دیگر اثاثے بنائے گئے ہیں۔

 دوران سماعت ان بے نامی داروں نے عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کرکے اثاثوں سے بغیر کسی دباؤ کے دستبرداری پر رضامندی کا اظہار کیا اور اپنے حلفیہ بیانات عدالت میں پیش کیے۔

عدالت نے ان کے بیانات ریکارڈ کرکے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ کوہستان کرپشن سکینڈل میں اس سے قبل 8بے نامی داروں نے پلاٹس اور دیگر اثاثے سرنڈر کرنے کی درخواستیں دی تھیں جو ااحتسب عدالت نے منظور کرلیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات