مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے جاتی امراء میں نوازشریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں،ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،ملاقات میں تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اشتراکِ کار کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ،اس موقع پر نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوازشریف نے پنجاب اسمبلی میں عوامی مفاد میں قانون سازی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک لبرٹی چوک پہنچ گئیں،بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے