وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک لبرٹی چوک پہنچ گئیں،بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد) لاہور میں بسنت کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لبرٹی چوک پہنچ گئیں جہاں انہیں دیکھتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
لاہور میں آج سے بسنت کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لبرٹی چوک کا دورہ کیا اور شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی، شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں،انہوں نے بچوں سے اظہار شفقت، سیلفیاں بھی بنوائیں۔
وزیراعلی مریم نواز نے عوام کو روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا ، پیلی شرٹ میں معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت، ہاتھ ملایا، ننھے شہری نے آکر وزیراعلی مریم نوازشریف سے ہاتھ ملایا،ایک نوجوان گود میں شیر خوار بچے کو اٹھا کر پاس پہنچ گیا،وزیراعلی مریم نواز نے ا ن کیلئے دعائیں کیں۔
مریم نواز نے اپنی گاڑی روک کر شہریوں کو ہاتھ ہلایا اور ان سے گفتگو کی،اس دوران انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی اور ایک موٹر سائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کا کہا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی نہیں تاہم سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورخلاف ورزی کی صورت میں موٹر سائیکل بند کر دی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے،وزیراعلیٰ کی موجودگی پر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود رہی اور شہریوں نے پنجاب حکومت کے مختلف منصوبوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو شاندار فضائی سلامی