سیالکوٹ: تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

Feb 05, 2025 | 10:25:AM
سیالکوٹ: تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اشفاق)سیالکوٹ  کے تھانہ کینٹ  کے  تعلیمی اداروں میں خاتون کے ہیروئن فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،28 سالہ خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ  نے  بڑی کارروائی  کرتے ہوئے  تعلیمی اداروں میں ہیروئن فروخت کرنے والی خاتون کو  گرفتار کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق  28 سالہ خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ خاتون عرصہ دراز سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں  ملوث ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  برآمد ہونے والی ہیروئن مختلف تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جاتی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں :  معروف اداکارہ کا بابر اعظم سے کھلےعام محبت کااظہار

ایس ایچ او کینٹ میاں شہباز کا کہنا تھا کہ  خاتون کے ساتھ گروہ میں شامل مزید ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔