3 ملکی سیریز، چمیئنزٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )تین ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آٹھ فروری کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
مزید پڑھیں:دبئی میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ساڑھے3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔
تین ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔