پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کے نوٹیفکیشن جاری

Feb 05, 2025 | 00:41:AM
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کے نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

ترقی پانے والے بیشتر افسران کو موجودہ مقامات پر ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس سروس آف پاکستان اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی ترقیوں کے نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کئے گئے، جاری کردہ نوٹیفکیشنز کی تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 17 کے افسران، کیپٹن (ر) عبدلوہاب خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، زارا زاہد کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، شگفتہ جبیں کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، نبیل احمد میمن کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، ثناء طارق سید کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، محمد ماجد الطاف کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، سیمال مشتاق کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، عیسیٰ خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اریب احمد مختار کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر گلگت بلتستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، زینب طاہر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، حسن ظفر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، حافظ محمد ذیشان ارشد کو گریڈ 18 میں ترقی دے کف سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، عائشہ خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، نادیہ نواز کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خیبرپختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، خزیمہ انور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر گلگت بلتستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، سیکشن افسر داخلہ ڈویژن چوہدری اویس افضل کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خدمات جاری رکھنے، فیصل نور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، نادر شہزاد خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، فضل الرحمان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، سارہ امجد کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، ساگر کمار کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، آمنہ احسان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے اور انعم فاطمہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انیق انور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات اسلام آباد سے پنجاب حکومت، صاحبزادہ محمد یوسف کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات پنجاب حکومت سے اسلام آباد انتظامیہ، لبیقہ اکرم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت، ملیحہ سحر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات خیبرپختونخواہ سے پنجاب حکومت، تنویر احمد کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات خیبرپختونخواہ سے سندھ  حکومت، ابرار علی شاہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خیبرپختونخواہ سے سندھ  حکومت، عمار شاکر ججہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ سے پنجاب حکومت، محمد ابوبکر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ سے پنجاب حکومت، محمد عاطف جالب  کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خیبرپختونخواہ سے سندھ  حکومت، قرۃ العین کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خیبرپختونخواہ سے پنجاب حکومت،محمد عثمان اشرف کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خیبرپختونخواہ سے پنجاب حکومت، سلمون ایوب کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ سے پنجاب حکومت، صدام حسین میمن کو گریڈ 18 میں ترقی دے کف خیبرپختونخواہ سے سندھ حکومت، کامران صغیر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسلام آباد انتظامیہ سے پنجاب حکومت، عبداللہ خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسلام آباد انتظامیہ سے خیبرپختونخواہ حکومت، علوینہ فیض کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خیبرپختونخواہ سے پنجاب حکومت، فضاء ارشد کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات خیبرپختونخواہ سے پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: افضل لطیف ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر