افضل لطیف ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر

Feb 05, 2025 | 00:37:AM
افضل لطیف ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر
کیپشن: افضل لطیف ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جبکہ صدرِ مملکت نے ممبر  فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقرری کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق صدرِ مملکت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 22 کے ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹری افضل لطیف کو ممبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کیا ہے، تقرری 3 سال یا 65 برس کی عمر تک (جو بھی پہلے ہو) کی گئی ہے، افضل لطیف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن و دیگر اہم وفاقی وزارتوں میں بطور سیکریٹری طویل عرصہ خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ برس 28 دسمبر 2024 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے، دریں اثناء وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف حج، جدہ، سعودی عرب فہیم خان آفریدی کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سندھ حکومت میں تعینات، پولیس سروس گریڈ 19 کے ظفر اقبال ملک کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے صاحبزادہ محمد یوسف کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات ضلعی انتظامیہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 17 کے 2 افسران یاسر نذیر اور محمد علی جبکہ بلوچستان حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 17 کے فہد شبیر چیمہ کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے سپرد کی گئی ہیں، وفاقی وزراتوں، ڈویژنز میں تعینات متعدد سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے بھی کئے گئے ہیں، سیکشن افسر محمد ارسلان خان کا ہوابازی ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن، سیکشن افسر محمد ممتاز کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکشن افسر محمد حسن کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن، سیکشن افسر محفوظ الرحمان کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، سیکشن افسر تہمینہ کوثر کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن اور سیکشن افسر حسن ذکاء کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے قومی صحت ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ تقرر کے منتظر عبدالرؤف سیکشن افسر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن اور تقرر کے منتظر ریحان رؤف سیکشن افسر قومی صحت ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے