مستونگ، پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملہ

Feb 05, 2024 | 22:32:PM
مستونگ، پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ بم دفتر سے باہر پھٹا۔

یہ بھی پڑھیے: چارسدہ،اے این پی کے رہنما تیمور خان کے حکم پر فائرنگ، 2 نوجوان زخمی

حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

یہ حملہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی کے الیکشن کیمپ کے قریب ہوا۔