گھمسان کی جنگ ، الیکشن صرف 2 دن کی دوری پر

Feb 05, 2024 | 17:33:PM
گھمسان کی جنگ ، الیکشن صرف 2 دن کی دوری پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 252   بلوچستان کا دوسرا حلقہ ہے جس میں  موسیٰ خیل ، برخان  اور لورلائی کا علاقہ آتا ہے ،اس حلقے سے 36 امیدوار میدان میں اترے ہیں ، جن میں سے 13 امیدوار مختلف پارٹی ٹکٹس پر جبکہ باقی آزاد  حیثیت میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے ایک امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں ۔

امیدوار

اہم امیدواروں میں  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی )کے  امیدوار سردار محمد اسرار ترین ، پاکستان مسلم لیگ نون کے  سردار یعقوب خان ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار بابر خان , جمعیت علامئے اسلام نظریاتی کے امیدوار سیف الدین ،  بلوچستان نیشنل پارٹی سے  حق نواز  ، استحکام پاکستان پارٹی سے جمیل احمد خان ، جمعیت علمائے اسلام(ف) سے امان اللہ  ، جماعت اسلامی سےعبدالباری ، عوامی نیشنل پارٹی سے شازیہ بی بی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی  سے سردار تیمور شاہ ،ایم کیو  ایم پاکستان سے ولی داد خان ، پختونخواہ نیشنل عوامی پارٹی (پی این اے پی ) سے کلیم اللہ  ،  نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایمل خان ناصر ،بلوچستان عوامی پارٹی کے میر شاہ جہان خان کھیتران ۔

ووٹرز 
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد  3 لاکھ 39 ہزار 816 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 89ہزار 618 جبکہ خواتین ووٹر زکی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 198ہے ۔