ایبٹ آباد;ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر مبینہ طور پر اغوا،ڈاکٹر ایسوسی ایشن کاہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان)خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر(ڈی ایچ کیو) ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر مبینہ طور پر اغواہ عدم بازیابی پر ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے طبی عملے سمیت ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
لیڈی ڈاکٹر وردہ دو روز قبل ہسپتال سے قریبی دوست کے ہمراہ نکلی جو لاپتہ ہو گئی ڈاکٹر وردہ جس دوست کے ساتھ ہسپتال سے نکلی اس دوست کے پاس 67 تولہ سونا امانت کے طور پر رکھا گیا تھا، سونا لیڈی ڈاکٹر بیرون ممالک جانے سے قبل رکھوا کر گئی تھی۔
بیرون ممالک واپسی پر دوست سے جمعرات کے روز سونا واپس لینے نکلی اور لاپتہ ہو گئی، ہسپتال اور خاندانی ذرائع کے مطابق دوست نے ڈاکٹر کو اغواہ کروا لیا ہے، پولیس نے قریبی خاتون دوست کو شامل تفتیش کر لیا ہے، ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ہسپتال کے طبی عملہ نے ہڑتال اور احتجاج کی کال دے دی،ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ پولیس 12 گھنٹوں میں ڈاکٹر کو بازیاب کروائے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق ایم پی اے مولوی غیاث الدین کو پولیس نے گرفتار کر لیا