کار سوار فیملیز اور دفاتر جانیوالے شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ پکڑا گیا

Dec 05, 2025 | 22:33:PM
کار سوار فیملیز اور دفاتر جانیوالے شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/ سی آئی اے نے اہم کارروائی کرتےہوئےکار سوار فیملیز اور دفاتر جانے والی شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ کو پکڑ لیا ۔ پولیس نےملزمان سے اسلحہ تین پستول گولیاں اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

محمد عمران خان ایس ایس پی ایس آئی یو  کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے اسلحہ تین پستول گولیاں اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، ملزمان اسلحے کے زور پر فیملیز کو لوٹتے تھے، موبائل فون نقدی رقم چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے تھے، ملزمان دفاتر جانے والے شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے،  ملزمان سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، ملزمان چھیننے ہوئے موبائل فون آن لائن بیچا کرتے تھے، ملزمان کی شناخت زیشان، ہثیم تمار اور فرحان کے نام سے ہوئی،ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی اور پیوٹن کا پیار بڑھ گیا،بھارت کو روسی تیل کی بندش پر ٹرمپ کو کرارا جواب