چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی 7 دسمبر کو لاہور آمد،اہم فیصلے متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لاہور میں 3روز قیام کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کے 63نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔
ذرائع کے مطابق لاہورتنظیم کو فعال کرنے کیلئے صدر ودیگر عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائیگا،بلاول بھٹو لاہور میں قیام کے دوران نئے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق لاہورکا تنظیمی سیٹ اپ ڈسٹرکٹ کی بجائے ٹاؤنز کی سطح پر کرنے پر بھی غور ہو گا،بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گورنر ہاوس میں ملاقاتیں کریں گے۔
سوموار سے بدھ تک گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا اظہار لاعلمی