سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالربھی سستاہوگیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھاجارہاہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار چار سو اٹھاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی بہتری آئی ہے
ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار چار سو اٹھاسی پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 167772 کی سطح پر پہنچ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں بارش، برفباری کا الرٹ جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 166283 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔