اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا،غزہ اور لبنان میں بمباری،7افراد شہید، 4عمارتیں تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا، صیہونی فوج نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 افراد شہید اور 4 عمارتیں تباہ کردیں۔
اسرائیلی فوج نے رفح سمیت مختلف رہائشی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا، ایک روز میں 7 فلسطینی شہید کردیے۔
صیہونی فوج نے ایک بیان میں رفح پر حملوں کے دوران حماس کے کمانڈر کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع نے ہٹ دھرمی سے بیان دیا کہ غزہ میں پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
VIDEO | The moment of the Israeli airstrike on the village of Baraashit in south Lebanon, and its aftermath. pic.twitter.com/Oxe2yeMACA
— The Cradle (@TheCradleMedia) December 4, 2025
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
ادھر لبنان میں بھی اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں، جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے 4 رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:چھوٹے رس گلے کا بڑا تنازعہ! ویڈیو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے
اسرائیلی فوج نے حملوں میں حزب اللہ کے اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔