سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے: شان مسعود

Dec 05, 2023 | 13:18:PM
سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے: شان مسعود
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔

کینگروز کے دیس میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کریں، ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہو گی، باؤلرز بیس وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا، ہمارے پاس باؤلنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیویز کے دیس میں گئی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی

شان مسعود کا مزید کہنا ہے کہ سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں، خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں, عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ جبکہ بابراعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے، سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔
ڈیوڈ وارنر سے متعلق انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں، یہ سیریز ڈیوڈ وارنر کے لیے ایک جذباتی سیریز ہو گی، کوشش کریں گے آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں۔