چور کا دلچسپ اعتراف

Dec 05, 2022 | 12:54:PM
چور, دلچسپ, اعتراف,بھارتی ریاست
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چور کبھی بھی اپنی چوری نہیں مانتا چاہے اسے مار مار کر ادھ موا کردیا جائے لیکن ایک ایسا چور بھی سامنے آیا ہے کہ جس نے نا صرف چوری کا اعتراف کیا بلکہ چوری کی وجہ بھی بتادی ۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے درگ میں ایک چور کی پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں چور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیسے چوری کیے  لیکن انہیں  ایک نیک مقصد کے لیے استعمال کیا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اسے چوری  کے بعد کیسا لگا، تو چور نے جواب دیا کہ اسے شروع میں اچھا لگا لیکن بعد میں پچھتاوا ہوا، اس نے مزید کہا کہ اسے احساس ہوا کہ اس نے غلط کیا ہے۔

ضرور پڑھیں :مفرور قیدی کی اپنی غلطی اسے کیسےمہنگی پڑ گئی؟

چور نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ رقم سردیوں میں گائے، کتوں اور سڑک پر بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کی اور انہیں کمبل وغیرہ خرید کر دیے۔ چور نے اعتراف کیا کہ اس نے 10 ہزار روپے چوری کیے تھے۔