مفرور قیدی کی اپنی غلطی اسے کیسےمہنگی پڑ گئی؟

Dec 04, 2022 | 12:19:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مفرور قیدی کی اپنی غلطی اسے کیسےمہنگی پڑ گئی؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کی راکڈیل کاؤنٹی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست شیئر کی۔پولیس کی جانب سے جاری انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں اپنا نام نہ پا کر اس پر کمنٹ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔اس فہرست میں کرسٹوفر اسپالڈنگ نامی اس مفرور ملزم نے بھی کمنٹ کر ڈالا اور تحریر کیا ’میرے بارے میں کیا خیال ہے؟‘۔

پولیس کی جانب سے جن افراد کی فہرست جاری کی گئی تھی ان میں قتل، ڈکیتی، اقدام قتل اور اغوا کے مفرور ملزمان شامل تھے۔ ملزم کے اس کمنٹ پر کاؤنٹی پولیس نے جواب دیا ’آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں، آپ کے خلاف دو وارنٹس ہیں۔ راستے میں ہیں۔‘اس کمنٹ کے ایک روز بعد پولیس نے اس مفرور کو گرفتار کرلیا جبکہ یہ پورا واقعہ اور اس کی تصور سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ 

ساتھ میں پولیس نے اس ملزم کے لیے تحریر کیا ’اپنے آپ کو گرفت میں لانے کے لیے تعاون کرنے پر آپ کا شکریہ۔‘