اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

Dec 05, 2021 | 21:52:PM
علیزے شاہ، تصاویر، سوشل میڈیا، دھوم
کیپشن: علیزے شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لباس کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کو پاکستانی شوبزکی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے، وہ پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے نام کما چکی ہیں، ڈرامہ سیریل ”عہدوفا“ان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب چودھری سرورکو کئے کی سزا مل گئی ۔۔بھاری جرمانہ

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپرپہنے تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے”سردیاں آ رہی ہیں “۔
علیزے شاہ کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ،مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصویر کی خوب تعریف کی جارہی ہے، ابتک ان کی تصویر کو 92 ہزار سے لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ ان کا کمنٹ بکس تبصروں سے بھر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اہم معاہدے پر دستخط کردیئے