بدنام گینگسٹر سی سی ڈی کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارا گیا، ایک اہلکار زخمی

Aug 05, 2026 | 23:47:PM
 بدنام گینگسٹر سی سی ڈی کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارا گیا، ایک اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں قانون سے ٹکرانے والوں کے صفایا کی مہم کے دوران ایک اور بدنام بھتہ مانگنے والا گینگسٹر انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ سی سی ڈی کا اہلکار شدید زخمی ہوا۔

سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان نے بدنام  گینگسٹر اور  ڈاکو اکبر کھوسہ کی کسی جگہ موجودگی کی اطلاع ملنے پر اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تو اکبر کھوسہ اور اس کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈاکو اکبر کھوسہ ہلاک ہوگیا۔  

 ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان کے اہلکار شہزاد احمد قریشی شدید زخمی ہوگئے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو اکبر کھوسہ کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی کے مطابق مفرور  گینگسٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔