’’عینک والا جن‘‘ کے حقوقِ ملکیت؛حفیظ طاہر کے دعوے بے بنیاد ہیں؛ فرحان خان

Aug 05, 2026 | 16:46:PM
’’عینک والا جن‘‘ کے حقوقِ ملکیت؛حفیظ طاہر کے دعوے بے بنیاد ہیں؛ فرحان خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں ریلیزہونےوالی نئی اینیمیٹڈ فلم’’عینک والا جن‘‘ کے ہدایت کار فرحان خان نے اصل ٹی وی سیریز کے تخلیق کار حفیظ طاہر کی جانب سے عائد کردہ حقوقِ ملکیت کے دعوے مسترد کر دیے۔
فرحان خان نے حفیظ طاہر کے حقوقِ ملکیت کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقبول کلاسک ڈرامے کے تمام حقوق پاکستان ٹیلی ویژن کے پاس ہیں، سابق ہدایت کار کے بیانات ان کی ذاتی رائے ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں,رازداری کی شرائط کے باعث سرکاری ٹی وی کے ساتھ ہونے والا باضابطہ معاہدہ عوام کے سامنے نہیں لا سکتا، تاہم سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ پلیٹ فارمز پر فلم کی باقاعدہ تشہیر کی ہے،’’عینک والا جن‘‘ کی سرکاری تشہیری مہم اور پوسٹرز پر سرکاری ٹی وی کا لوگو موجود ہے، یہ ایسے حقائق ہیں جن کی عوامی سطح پر تصدیق کی جا سکتی ہے اور اس حوالے سے سرکاری ٹی وی کے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز دیکھے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’عینک والا جن‘‘ کے اصل تخلیق کار حفیظ طاہر نے نئی اینیمیٹڈ فلم کے فلم ساز پر ان کا نام اور تصور بغیر اجازت استعمال کرنے کا الزام عائد کیاتھا،انہوں نے اس عمل کو دن دہاڑے ڈکیتی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ فلم سازوں نے ڈرامے کے اصل کرداروں، خصوصاً مرکزی کردار نستور جن کی شکل و صورت بھی تبدیل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ شمیم آراء کوبچھڑے دس برس بیت گئے
 ’’عینک والا جن‘‘ کی اصل سیریز 1993ء سے 1996ء تک پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہوئی تھی اور اسے پاکستان کے مقبول ترین بچوں کے پروگراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔