چکن کھانے والوں کے لیے بری خبر، برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان ابدالی)برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 454 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
نئے نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 285 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 313 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر میں فارمی انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں دو نئے انڈر پاسز کی تعمیر کا فیصلہ