ریاست بہاولپور کے آخری تاجدار نواب سر صادق محمد خان پنجم کی بہو شمسہ بی بی انتقال کر گئیں

Apr 05, 2026 | 22:32:PM
ریاست بہاولپور کے آخری تاجدار نواب سر صادق محمد خان پنجم کی بہو شمسہ بی بی انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خادم حسین سومرو)ریاست بہاولپور کے آخری حکمران نواب سر صادق محمد خان پنجم کی بہو اور سابق گورنر سندھ  عباس خان عباسی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ 

 مرحومہ سابق گورنر سندھ نواب عباس خان عباسی کی اہلیہ اور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ تھیں،خاندانی ذرائع کے مطابق شمسہ بی بی 90 سال کی عمر میں اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں،مرحومہ کافی عرصہ سے علیل اور اسلام آباد کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

خاندانی ذرائع کا کہناہےکہ ان کی تدفین ان کے آبائی شاہی قبرستان قلعہ ڈیراور میں کی جائے گی جبکہ نمازِ جنازہ کےکل بروز پیر سہ پہر 3 بجے ڈیرہ نواب صاحب کے تاریخی صادق گڑھ پیلس میں ادا کی جائے گی۔

نمازِ جنازہ کے بعد میت کو قلعہ ڈیراور لے جایا جائے گا جہاں وہ اپنے آبائی شاہی قبرستان میں سپردِ خاک ہوں گی۔

شاہی خاندان کی اس بزرگ شخصیت کے انتقال کی خبر سے احمدپورشرقیہ اور گردونواح میں فضا سوگوار ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوابشاہ؛کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، ایک ہی گھر کے 4افراد جاں بحق