آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

Apr 05, 2026 | 14:17:PM
 آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
 سینئر وائس چیئرمین خانزادہ خان محسود نے کہا کہ اوگرا نے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 28 فیصد اضافہ کیا ہے،صرف کرایوں میں اضافہ ہی کافی نہیں ہے۔

خانزادہ محسود نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں 80 روپے کمی کی،ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،نوکری پیشہ بائیک کھڑی کر کےبسوں میں دھکے کھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے صورتحال سنگین،متاثر علاقے خالی کرنے کا حکم