دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست

Apr 05, 2023 | 13:13:PM
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو نیوزی لیںڈ کے ہاتھوں شکست
کیپشن: دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 19 اوورز میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کوشال پریرا نے 35 اور دھنن جایا ڈی سلوا نے 37 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے  فاسٹ بولر ایڈم ملن نے 26 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 32 گیندیں پہلے ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا، نیوزی لینڈ نے 14.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 146 رنز بنائے۔

ٹم سیفرٹ 79 اور ٹام لیتھم 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 اپریل کو کھیلا جائے گا۔