اگر کسی نے عمران خان کا حکم مانا تو ۔۔ ن لیگ نےخبردار کر دیا

Apr 05, 2022 | 11:21:AM
اگر کسی نے عمران خان کا حکم مانا تو ۔۔ ن لیگ نےخبردار کر دیا
کیپشن: مریم اورنگزیب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خبردار کر دیا کہ اگر کسی نے عمران خان کا حکم مانا تو اسے بھی آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا،اس وقت ملک سنگین آئینی ، سیاسی اور معاشی بحران سے دو چار ہے ۔

ن لیگ کی  ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ  عمران خان نے  3اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ، اس وقت ملک کی حالت پی سی او  اور قبضے والی ہے ، ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاؤس پر  آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے ، آئین شکن  ٹولہ  22 کروڑ عوام اور آئین پاکستان کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو دھمکی آمیز خط پر روس کا رد عمل بھی سامنے آگیا

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے احکامات کی کوئی  آئینی و قانونی حیثیت نہیں ، عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا اس  جرم میں حصہ دار ہوگا ، جو بھی عمران خان کا حکم مانے گا  اسے آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب میں سیاسی بحران۔ عمران خان سےعمر سرفراز چیمہ کی ملاقات