سوراب، مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،2افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حفیظ شاکر بروہی)بلوچستان کے ضلع سوراب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لاکھوریان کے مقام پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق جان بحق افراد کا تعلق سوراب کے نواحی علاقہ جیواء سے بتایا جاتا ہے۔مقتولین رسول بخش زہری اور طالب علی رمدازئی مینگل اپنی گاڑی میں جیواء جا رہے تھے کہ انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔دونوں افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو سوراب پہنچادیاگیاہے۔تاحال اس المناک واقعہ میں مرنیوالوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 18سالہ لڑکا سیلفی بناتے اور24 سالہ جوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق