14 بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت نے 14 بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے، بیوروکریٹس کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔
24 نیوز کو دستیاب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سہیل اختر 11 فروری 2026، گریڈ21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن عادل اکبر خان اپریل 2026، گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ثمر احسن 4 جون 2026، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن صحبت علی تالپور یکم جنوری 2026، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے حافظ عبدالہادی 11 جنوری 2026، ممبر (فنانس) ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ خان نواز 2 فروری 2026، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ 20 کے ارشد فرید خان 9 فروری 2026، جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محمد ناصر خان، 10 فروری 2026، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ثنا الاسلام 10 مارچ 2026، جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن صاحبزادہ 26 مارچ 2026، جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ثناء اللہ خان 19 اپریل 2026، جوائنٹ سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن میر افضل خان 30 اپریل 2026، جوائنٹ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن طاہر احسان 12 مئی 2026، جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن مظفر علی برکی اور جوائنٹ سیکرٹری مظفر علی برکی 3 جون 2026 کو سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان