12 ربیع الاول عید میلاد النبی ؐکے موقع پر سکیورٹی پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی پولیس نے 12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کردیا۔
راولپنڈی پولیس نے 12 ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 6000 سے زائد پولیس افسران و جوان جبکہ ٹریفک کے مؤثر انتظامات کے لیے 530 سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے، مرکزی جلوس سمیت 105 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں واک تھرو گیٹس، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ، باڈی سرچ، چھتوں پر سنائپرز کی تعیناتی اور جلوس کے روٹس پر گلیوں و راستوں کو سیل کرنا شامل ہے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق ایلیٹ فورس، ڈولفن، محافظ اور پولیس موبائلز بھی گشت کریں گی تاکہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے،شرکاء صرف مختص انٹری پوائنٹس سے ہی جلوس میں داخل ہو سکیں گے،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،سیف سٹی کیمروں سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب سے46 اموات، 35 لاکھ افراد متاثرہوئے
سی پی او سید خالد ہمدانی کاکہناہے کہ جلوس کے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی،جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔