خاتون سے زیادتی کے الزام میں معروف بھارتی اداکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو بدھ کو ریپ کے الزام میں گرفتار کیا،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ایک پارٹی کے دوران واش روم کے اندر ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیاتھا۔
پولیس کے مطابق آشیش کپور کی خاتون سے انسٹاگرام پر جان پہچان ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اسے اپنے ایک دوست کے گھر ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا جہاں یہ واقعہ پیش آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں ابتدا میں خاتون نے اداکار آشیش، ان کے دوست، دوست کی بیوی اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیاتھا، تاہم بعد میں اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی صرف آشیش کپور نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:گارڈ حملہ کیس:امریکی عدالت نے گلوکارہ کارڈی بی کوبری کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی، لیکن پولیس کو کوئی ایسی فوٹیج دستیاب نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ آشیش کپور بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ہیں اور کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کرچکے ہیں جن میں لو میرج یا ارینج میرج، دیکھا ایک خواب، چاند چھپابادل میں اوردیگر شامل ہیں۔